Shifa' Ki Dua'ein - Batch 1

Starting: 26th August 2026 | Ending: 25th March 2027

Days & Timings: Wednesday & Thursday | 11:00 am - 12:30 pm (PKT)

Medium of Instruction: Urdu

Course Fee: PKR 2000 (Full Course)

  • رسول اللہﷺ کا فرمان ہے
اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں اتاری جس کا علاج نہ اتارا ہو۔[سنن ابن ماجہ:3439]
بے شک دعا تقدیر بدل سکتی ہیں۔
  • مسنون دعاؤں کے ذریعے شفا کے اسلامی تصور کو سمجھنا اور زندگی میں اپنانا، تاکہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق قائم ہو۔
  • اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ، صبر، توکل اور حسنِ ظن پیدا کرنا تاکہ دل کو اطمینان اور سکون نصیب ہو۔
  • بیماری، پریشانی اور آزمائش کے وقت نبی ﷺ کی سکھائی ہوئی دعاؤں کو سیکھنا اور ان پر عمل کی ترغیب حاصل کرنا۔
  • نظرِ بد، جادو، وسوسوں اور مختلف روحانی و نفسیاتی پریشانیوں سے حفاظت کے لیے مسنون دعاؤں اور اذکار کا علم حاصل کرنا۔
  • شفا کے لیے قرآنی آیات اور مسنون دعائیں یاد کرنا، سمجھنا اور روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا۔
  • یہ یقین مضبوط کرنا کہ حقیقی شفا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور دعا مومن کا سب سے طاقتور سہارا ہے۔

Shifa' Ki Dua'ein
Alhuda Publications

Region: AIWF-Lahore
Medium: Urdu

Namaz Kay Azkaar - Part 1, Batch 1

Starting: 7th August 2026 | Ending: 18th December 2026

Days & Timings: Fridays | 04:00 pm - 05:30 pm (PKT)

Medium of Instruction: Urdu

Course Fee: PKR 1500 (Full Course)

  • نماز کے مختلف ارکان میں پڑھے جانے والے اذکار کی سنت کے مطابق ترتیب، اہمیت، معانی اور مختصر مفہوم کو سمجھنا۔
  • نماز کے اذکار کو صحیح تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھنا۔
  • اذکارِ نماز پر غور و فکر (تدبر) کے ذریعے خشوع، خضوع اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو مضبوط کرنا۔
  • نماز میں پڑھی جانے والی دعاؤں اور اذکار کے مقاصد اور پیغامات کو شعوری طور پر محسوس کرنا۔
  • نماز کے اذکار کے پیغامات کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کرکے اپنے ایمان، کردار اور بندگی میں بہتری لانا۔

Namaz Kay Azkaar
Alhuda Publications

Region: AIWF-Islamabad
Medium: Urdu

Sonay Jagnay Kay Aadaab o Azkaar – Batch 1

Starting: 27th July 2026 | Ending: 31th August 2026

Days & Timings: Mondays | 04:00 pm - 05:30 pm (PKT)

Medium of Instruction: Urdu

Course Fee: PKR 1000 (Full Course)

  • اللہ سبحانہ و تعالی کی اطاعت اور سنت نبویﷺ کی پیروی کرنے کا شوق اجاگر کرنا.
  • مسنون اذکار کے ذریعے اللہ کی حفاظت طلب کرنا اور شب و روز عبادت کا ثواب حاصل کرنا .
  • دن کا اغاز اور اختتام اللہ کی یاد سے کرنا.
  • مسنون اذکار کے ذریعے بری عادات اور غفلت سے بچنے کی ترغیب دینا.

سونے جاگنے کے آداب و اذکار قران و سنت کی روشنی میں
تالیف: ڈاکٹر فرحت ہاشمی

Region: AIWF-Lahore
Medium: Urdu